• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

ملالہ یوسف زئی کا مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر اظہارِ تشویش


نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر میں بچوں سمیت 4 ہزار افراد کو گرفتار کر کے قید کرنے کی رپورٹس پر تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 40 دن سے مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول نہیں جارہے، بچیاں گھر سے نہیں نکل پا رہی ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی رہنما کشمیر میں امن کے لیے کام کریں، کشمیریوں کی آواز سنیں اور کشمیری بچوں کا اسکول جانا یقینی بنائیں۔

ملالہ یوسف زئی 22 سالہ پاکستانی طالبہ ہیں جنہیں تعلیم بالخصوص بچیوں کی تعلیم کے لیے خدمات پر دہشت گردوں نے 12 اکتوبر 2012ء کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

ملالہ کو تشویش ناک صورت حال کے باعث علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، تعلیم کے حوالے سے خدمات پر ملالہ کو 2014ء میں نوبل پرائز سے بھی نوازا گیا ہے۔

تازہ ترین