• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے عمران خان کا فیصلہ تسلیم کرلیا

آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے عمران خان کا فیصلہ تسلیم کرلیا


آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت نے وزیراعظم عمران خان کے ایل او سی کی طرف فی الحال مارچ نہ کرنے کے فیصلے کو تسلیم کرلیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے شرکت کی۔

سیاسی جماعتوں کی ایکشن کمیٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف مارچ نہ کرنے کے وزیراعظم پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کرلیا۔

اعلامیے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مشترکہ پُرامن احتجاج کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراطلاعات کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

تازہ ترین