• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ انڈر19کرکٹ،دفاعی چیمپئن بھارت نے جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ انڈر19 کرکٹ ٹورنامنٹ دفاعی چیمپئن بھارت نے جیت لیا۔سری لنکاکے دارلحکومت کولمبو میں ہفتے کو بھارت نے 106 رنز پر ڈھیر ہونے کے باوجود بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں بھی جگہ حاصل نہیں کرسکی تھی۔بھارت کی ٹیم نے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور صرف 8 رنز پر اس کے تین ابتدائی بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے۔یک موقع پر بھارتی ٹیم 62 رنز پر 7 وکٹیں گنوا چکی تھی لیکن اس مرحلے پر کرن لال ڈٹ گئے۔ کرن نے 43 گیندوں پر 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن اس کے باوجود بھارتی ٹیم 33ویں اوور میں 106رنز پر ڈھیر ہو گئی۔نگلہ دیش کی جانب سے شمیم حسین اور مریتن جوئے چوہدری نے تین، تین وکٹیں لیں۔کم اسکور کے باوجود بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 101 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان اکبر 21 اور کریتن جوئے 21 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے اتھروا انکولیکر نے پانچ وکٹیں لیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
تازہ ترین