• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تم نہ ہوتے تو ہم کہاں ہوتے
ایک بھولی سی داستاں ہوتے
شاخ گل پہ اداس پنچھی کیطرح
اشک آنکھوں سے رواں ہوتے
پھول کھلتا نہ کوئی آنگن میں
دور تک دشت بیاباں ہوتے
کوئی نغمہ نہ نوید سحر
ایک نالۂ شب ہجراں ہوتے
صبحٔ آزادی میسر نہ ہوتی کبھی
اک مسلسل خواب پریشاں ہوتے
شام ڈھلتے ہی دل مضطر کیطرح
ایک سلگتا ہوا ارماں ہوتے
تراتد برتری فراست بچا گئی ورنہ
ہم زمانے میں عبرت کا نشاں ہوتے
میرے رہبر تیری عظمت کو سلام
بھلا ہم کسی درد کا درماں ہوتے؟
بابائے قوم تری اطاعت میں کاش
ہم فرشتے نہ سہی انساں ہوتے
تم نہ ہوتے تو اے قائداعظمؒ
کیا ہم کبھی اہل پاکستان ہوتے؟
(محمد انور ۔ لیورپول)
تازہ ترین