• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاہ ترین میٹریل تیار، 99.995فیصد تک روشنی کو جذب کرلیتا ہے

نیویارک (نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے حادثاتی طور پر ایسا میٹریل تیار کرلیا جو کہ سیاہ ترین ہے اور 99.995 فیصد تک روشنی کو جذب کرلیتا ہے۔میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے انجنیئرز نے اس میٹریل کو کاربن نانو ٹیوبز (سی این ٹیز) کی مدد سے تیار کیا اور اس کی دریافت حادثاتی طور پر ہوئی۔بنیادی طور پر یہ سائنسدان سی این ٹیز کو برقی موصل میٹریل جیسے المونیم کی مدد سے اگانے کے طریقوں پر تجربات کررہے تھے تاکہ اس کی برقی اور تھرمل خوبیوں کو بڑھایا جاسکے، مگر اس میٹریل کی رنگت نے ٹیم کو حیران کردیا اور اس وقت انہیں احساس ہوا کہ انہوں نے سیاہ ترین رنگت والا میٹریل تیار کرلیا ہے۔

تازہ ترین