لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بھی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے چیف جسٹس پاکستان نے تمام صوبوں کے آئی جیز سے پولیس کی کارکردگی اور یکم جنوری سے ستمبر تک درج شکایات کی تفصیلات طلب کر لیں۔