اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)مسلم لیگ (ن) نے چیف جسٹس پاکستان سے رانا ثنااللہ کے کیس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ رانا ثنااللہ کو بھونڈے انداز سے گرفتار کرکے سیاسی انتقام کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے، ان کی گرفتاری انصاف کے نظام اور حصول پر طمانچہ ہے۔