• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ جمہوریت کی ضمانت، ادارے عمران کیساتھ ہیں، شیخ رشید احمد

لاہور(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ جمہوریت کی ضمانت ہے اور ادارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔نہ ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں نہ انڈیا کے ساتھ انڈر ٹیبل ڈیل ہو رہی ہے اور نہ ہی عثمان بزدار جا رہاہے۔ سندھو دیش کی بات کرنے والا بلاول بچہ ہے،میں فضل الرحمان کو اسلام آباد میں لاک ڈائون کرتا نہیں دیکھ رہا، چار وزیراعظم جیل کے اندر ہیں یا جانے والے ہیں دو صدر جیل کے اندر ہیں یا جانے والے ہیں۔چیزیں تیزی سے بدل رہی ہیں نوازاشریف رہا ہوں گے یا نہیں درمیانہ راستہ کے لوگ موجود ہیں ۔
تازہ ترین