• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائرپورٹ سے گھر جانے والی فیملی کو نوسربازوں نے لوٹ لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ائرپورٹ سے گھرجانے والی فیملی کوتین نوسربازوں نے لوٹ لیا۔تھانہ نصیرآبادکو غلام مصطفٰی نے درخواست دی کہ میں ، میری بھانجی سونیامہوش اور بھانجا عمر گاڑی میں ائرپورٹ سے گھر کی طرف جارہے تھے کہ گاڑی نمبرجی اے ایف-341سبزنمبر پلیٹ میں سوارتین نامعلوم افرادنے ہمیں روک لیا ، خودکوایف آئی اےکاملازم ظاہر کیا اور دھمکی دیکرہم سے زبردستی طلائی زیورات،موبائل ،کپڑے،پرفیومز، میک اپ ،12ہزارروپے ودیگر سامان چھین کر فرارہوگئے۔
تازہ ترین