• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن منایا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے ابتدائی طبی امدادکاعالمی دن منایا۔ ریسکیو1122اب تک 73لاکھ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر چکا ہے۔ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر" پروگرام کے تحت منایا گیا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بحریہ ٹائون اور بہبود انڈسٹریل ہومز میں دو آگاہی سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔
تازہ ترین