• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کی ملاقات آج ہوگی

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی محمد شہباز شریف اور جمعیتِ علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی اہم ملاقات آج لاہور میں ہوگی۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کے مطابق محمد شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ‎ملاقات شام 7 بجے لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ‎ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقات میں ‎اکتوبر میں مولانا فضل الرحمٰن کے اسلام آباد لاک ڈاؤن پروگرام پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ دونوں رہنما ‎مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر بھی مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین