کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق اور2 بچوں سمیت7 افراد زخمی ہو گئے، ایک شخص کی لاش ملی،تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن کے علاقے کے اسٹیڈیم روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موٹر سائیکل 22سالہ عطاءولد احسن اور 20سالہ آٓ فتاب ولد ابراہیم شدید زخمی ہو گئے ،جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دونوں دوران علاج دم توڑگئے،شادمان ٹاؤن نمبر 2میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون اور لڑکا شدید زخمی ہو گئےزخمیوںکوعباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 30سالہ خاتون دم توڑ گئی،متوفیہ اور زخمی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ،حب ریور روڈ پر سڑک عبور کرنے والے 50سالہ شخص کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ،جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،منگھو پیر تھانے کی حدود مائی گاڑھی کے قریب رکشہ الٹنے سے 6افراد 40سالہ حسینہ ،35سالہ سیف اللہ ،25سالہ عاشق علی ،25سالہ پھارا بی بی ،4سالہ عطا علی ،5سالہ سارہ زخمی ہو گئی ،دریں اثنا لیاری گلستان کالونی مدینہ مسجد کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر40سالہ عبدالروف شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاںوہ دوران علاج دم توڑ گیا ، یوسف شاہ غازی مزار کے قریب سے 55سالہ شخص کی لاش ملی ، پولیس نے سو ل اسپتال منتقل کیا ، ڈاکٹرز نے ابتدائی رپورٹ میں وجہ موت طبعی قرار دی ہے ، لاش سرد خانے منتقل کردی گئی، کورنگی صنعتی ایریا اللہ والا ٹاؤن میں واقع مکان کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں 18سالہ عارف ولد گلزار ڈوب گیا ،امدادی ٹیم نے نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کردی۔