• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آسٹریلیا چیف اور سیکورٹی منیجر کی کل پاکستان آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس منگل کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے1998کے بعد پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ان کے ہمراہ سیکورٹی منیجر شان کیرل بھی ہوں گے ۔ یہ دورہ اعتماد سازی مہم کا حصہ ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز 2022 میں شیڈول ہے۔ شان کیرل پاکستان سپر لیگ فائنل کے دوران کراچی آئے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران ایک روزہ دورے پر پاکستان آ رہے ہیں۔ حکام چیرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ انہیںسیکورٹی پر بریفنگ دی جائے گی کیون رابرٹس اور شان کیرل کی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کروائی جائے گی ۔ پی سی بی سیریز پاکستان میں میزبانی کرنے کا خواہش مند ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فروری میں پی ایس ایل کے تمام میچ پاکستان میں کرانے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے۔ پی سی بی کی خواہش ہے کہ اب پاکستان کی تمام سیریز پاکستانی ہی میں ہوں۔ پی سی بی حکام مستقبل میں ہوم سیریز بیرون ملک کرانے کے حق میں نہیں ہیں۔ اگلے ماہ انگلش بورڈ کے حکام بھی لاہور آرہے ہیں۔

تازہ ترین