• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انگلینڈ نے پانچواں ٹیسٹ جیت کر سیریز ڈرا کرلی

اوول (جنگ نیوز) انگلینڈ نے آسٹریلیاکو پانچویں اور آخری ایشز ٹیسٹ میں 135رنز سے ہرا کر سیریز تو ڈرا کرلی لیکن ایشز ٹرافی نہ بچاسکی۔

بے نتیجہ سیریز کے سبب ٹرافی دفاعی چیمپئن کینگروز کے پاس ہی رہے گی۔ اتوار کو مہمان ٹیم 399رنز کے ہدف کے جواب میں 263رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

ایشز ٹیسٹ


میتھیو ویڈ نے سب سے زیادہ 117رنز بنائے۔

سیریز کے ہیرو اور مین آف دی سیریز اسٹیو اسمتھ صرف 23کی اننگز کھیل پائے۔

اسٹیورٹ براڈ اور جیک لیچ نے چار چار جبکہ جو روٹ نے دو وکٹ لیے۔ انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو مین آف دی میچ ایوارڈ گیا جبکہ انگلینڈ کے مین آف دی سیریز بین اسٹوکس قرار پائے۔

تازہ ترین