• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہادت کے فلسفہ کو بھلا دینے سے یہودو ہنود آنکھیں دکھا رہے ہیں‘ امیر شاہ کاظمی

راولپنڈی (جنگ نیوز) اسلامی مہینے کی ابتداء قربانی سے اور انتہا بھی قربانی سے ہوتی ہے۔ امام عالی مقامؓ نے کربلا میں اپنے 72جانثاروں سمیت قربانی دیکر اپنے نانا کے دین کو قیامت تک بچا لیا۔ ان خیالات کا اظہار سید امیر شاہ کاظمی نے ٹھلہ سیداں میں ماتمی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہادت کے فلسفہ کو بھول بیٹھے ہیں جس کی وجہ سے یہودو ہنود آنکھیں دکھا رہے ہیں۔ امام عالی مقامؓ نے کفر کے آگے جھکنے اور یزید کی بیعت سے انکار کیا۔
تازہ ترین