• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس—فائل فوٹو
سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس—فائل فوٹو

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔

اس حوالے سے سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد سردار تنویر الیاس نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت زرداری ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا تھا۔

اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور، قائم مقام صدر چوہدری لطیف اکبر، وزیر اعظم آزاد کشمیر اور صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین شریک ہوئے تھے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید