خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات سےتیزبارش اور سیلاب سےنقصانات کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ پشاور سے رپورٹ کے مطابق خیبر کے علاقے باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق باڑہ زکا خیل میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 بچے زخمی بھی ہوئے۔
پشاور سے پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال میں موسلادھار بارش سے27 مکانات متاثر ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لوئر چترال میں سیلاب کے باعث 2 مساجد، 2 دکانیں اور ایک پل کو نقصان پہنچا۔ سیلاب سے 4 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی متاثر ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اپرچترال کے علاقے یارخون اور مستوج میں سیلاب سے ایک مکان کو نقصان پہنچا۔ اپرچترال میں متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لوئر چترال میں سیلاب سے بند 2 رابطہ سڑکیں ٹریفک کےلیے بحال کردی گئیں۔