• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنائے ہرمز میں غیر ملکی جہاز پھنس گیا: ایرانی میڈیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آبنائے ہرمز میں غیر ملکی کنٹینر جہاز پھنس گیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے مقرر کردہ بحری راستہ اختیار نہ کرنے کے باعث بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنس گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز طے شدہ نیوی گیشن روٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آگے بڑھا، جس کے باعث وہ گراؤنڈ ہو گیا۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ تمام جہاز صرف جزیرہ لارک کے جنوب میں منظور شدہ بحری راہداری استعمال کریں۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ مقررہ راستے کے بجائے دیگر راستوں سے آمد و رفت حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید