• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کوپاکستانی نمک کیبرآمد فوراً بندکی جائے، مونس الٰہی

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے حکومت سے مطا لبہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ نمک حرام بھارت کوپاکستانی نمک کی برآمد فوراً بندکی جائے ۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں مونس الٰہی نے کہا ہے کہ نمک حرام بھارت کوپاکستانی نمک کی برآمد فوراً بندکی جائے۔بھارت ہمارے کھیوڑہ کانایاب معدنی نمک اونے پونے لیکردنیا کو "ہمالیہ نمک" کے نام سے 200 گنا قیمت پر بیچ رہاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ کھلی بھارتی لوٹ مار توہے ہی مگرآج یہ ہمارے کشمیر کےزخموں پرنمک چھڑکنے کے بھی مترادف ہے۔
تازہ ترین