• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پور، سوتیلے باپ کا کمسن بیٹی سے زبردستی نکاح

صوبہ پنجاب کے شہر راجن پور میں سوتیلے باپ نے اپنی کمسن بیٹی سے زبردستی نکاح کرلیا جبکہ ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور،لڑکی اغوا ،2افراد کی زیادتی ،ویڈیو بنالی

راجن پورتھانہ سٹی بسم اللّٰہ کالونی میں اشرف نامی شخص نے اپنی سوتیلی 14سالہ بیٹی حناء سے زبر دستی نکاح کر لیا، بیٹی انصاف کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی ، حناء نے پولیس کواپنے بیان میں بتایا کہ میں چھوٹی تھی تب میری والدہ کو طلاق ہوئی اور ہم راجن پور آ گئے، میری والدہ نے اشرف سے شادی کر لی تھی۔

متاثرہ لڑکی نے بیان میں مزید بتایا کہ جب میں بڑی ہوئی تو اشرف نے میرے ساتھ زبر دستی نکاح کر لیا جسے میں ابو کہتی تھی، میرے سوتیلے باپ نے مجھے ڈرایا دھمکایا اور مجھے کہا کہ نکاح کی بات کسی کو نہیں بتانا ۔

حناء نے اپنے سوتیلے باپ پر الزام لگایا ہے کہ سوتیلا باپ زیادتی بھی کرتا رہا ہے۔

تھانہ سٹی نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین