گجرات میں تھانا سول لائن کے کانسٹیبل نے سرکاری رائفل سے مبینہ طور پر فائر کرکےخودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں خودکشی کے رجحان میں تشویشناک اضافہ
پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن میں تعینات 24 سالہ کانسٹیبل امیر حمزہ نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
ڈی ایس پی سٹی حافظ سعید کے مطابق ذہنی دباؤ پر اہلکار نے کمرا بند کر کے خودکشی کی۔
یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر: بھارتی سیکیورٹی فورس کے کمانڈر نے خودکشی کرلی
محکمہ پولیس کے مطابق خود کشی کی وجہ کیا بنی ذہنی دباؤ، مسلسل ڈیوٹی یا گھریلو جھگڑا ، معلوم کرنے کے لیے ابھی فرانزک کروایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق امیر حمزہ نے خود کشی سے پہلے گھر میں کال بھی کی تھی۔