• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سانس کی بیماریوں میں اضافہ، ای سگریٹس پر پابندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کی صحت ای سگریٹ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور وہ موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ الیکٹرانک سگریٹ، اس کے آلات اور مختلف ذائقوں والی نکوٹین سے بھرے سگریٹ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ایک اجلاس کے دوران امریکی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد نے مختلف پھلوں کے ذائقوں والے اجزاء سے بھرے سگریٹ کا استعمال کیا تھا۔

اس ضمن میں امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس بات سے اچھی طرح واقف ہیں کہ ای سگریٹ ایک بہت بڑا کاروبار بن چکا ہے مگر اس سے بہت مسائل جنم لے رہے ہیں جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں امریکا کے اندر بچوں میں ای سگریٹ کے استعمال کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 30 لاکھ سے زائد بچے اس بری عادت میں مبتلا ہیں۔

تازہ ترین