• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھن سے ملنے والی لاش کا معمہ حل،بیوی نے آشنا سے مل کر شوہر کو قتل کیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سکھن پولیس نے دس محرم الحرام کو سکھن کے علاقے سےملنے والی لاش کے قتل کا معمہ حل کرلیا،مقتول کو اسکی بیوی اور آشنا نے قتل کیا،پیر کو پولیس نے شہناز اور اسکے آشنا کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو پیش کیا، پراسیکیوٹر محمد علی خان نے انکشاف کیا کہ جھاڑیوں سے لاوارث لاش ملنے پر مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، ملزمہ شہناز اور فیاض ایک ہی محلے میں رہتے تھے،ملزمہ نے فیاض سے دوستی کے بعد اپنے شوہر علی شیر کے قتل کا منصوبہ بنایا ،عدالت نے ملزمہ شہناز کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا،ملزمہ شہناز نے بیان دیا کہ اسکا شوہر مقتول علی شیر اسے مارتا تھا۔

تازہ ترین