• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھرنے کا خوف نہیں،اپوزیشن مودی ایجنڈے کو سپورٹ نہ کرے،عثمان ڈار

کراچی(جنگ نیوز)جیو پروگرام ’آپس کی بات ‘میں میزبان منیب فاروق سےگفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کسی سطح پر کوئی خوف نہیں ہے ضرور دھرنا دیں، دھرنا ضرور دیں کنٹینر بریانی سب دیں گے لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ٹائمنگ ٹھیک نہیں ہے ابھی کشمیر ایشو پر ہیں جب ہم نے دھرنا دیا تو مولانا فضل الرحمن نے کہا جمہوریت کو خطرہ ہے سب اکٹھے ہو جائیں فضل الرحمن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں جب اسلام آباد آئیں تو کشمیر کازپر بیس سالہ اپنی کارکردگی بھی ساتھ لے کر آئیں جے یو آئی ہند نریندری مودی کے موقف کو سپورٹ کر رہی ہے اور جے یو آئی پاکستان اسلام آباد دھرنا کا پروگرام بنا رہی ہے ہندوستان کی اپوزیشن حکومت پاکستان کے موقف کو سپورٹ کر رہی ہے کہ کشمیر کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے یہاں ہماری اپوزیشن مودی کے ایجنڈے کو سپورٹ کر رہی ہے۔مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا دھرنا جمہوری اقدار کے عین مطابق تھا اگر وہ ملک کی خدمت تھی اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے تھا تو ہمارے مارچ سے بھی کسی کو مسئلہ نہیں ہو گا آج جو معاشی حالات ہیں کیا ہم اس پر خاموش ہو کر بیٹھ جائیں۔پیپلز پارٹی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ ڈی چوک کو آزادی چوک کا نام عمران خان نے دیااور یہاں جو 120 دن میں نظارے قوم نے دیکھے قبریں کھودی گئیں جب ملک کی سالمیت اور بقاء کی بات آئے لوگ اپنے موقف سے پیچھے بھی ہٹ سکتے ہیں سارے چور ڈاکو اندر ہیں تو سیمنٹ انڈسٹری پچاس فیصد کیوں گری ، کاروں کی فروخت پچاس فیصد گری ہیں ۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹر عورت فاؤنڈیشن شبینہ ایاز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں طالبات پر برقعہ کی پابندی حکومت کی نالائقی ہے، پاکستان میں جنسی ہراسگی کا قانون بہت کمزور ہے، اس قانون کو بہتر کرنے اور مجرموں کو سزائیں دینے کی ضرورت ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن طے کرلیں کہ مذہب کی بات کرنی ہے یا سیاست کی ۔ہندوستان کی عدلیہ نے جو کشمیر کے حوالے سے کہا ہے یہ ہماری اچھی سفارتکاری کا نتیجہ ہے آپ کم از کم اس کا تو کریڈیٹ دیں۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ یہ دعائیں مانگ رہے تھے کہ مودی دوبارہ برسراقتدار آجائے تو کشمیر کا مسئلہ حل کر دیں گے یہ کریڈیٹ انہیں ہی جاتا ہے۔نمائندہ جیو نیوز پشاور شکیل فرمان علی نے کہا کہ مشیر تعلیم نے قبول کیا ہے کہ ڈی ای اوز کو اس معاملہ سے نمٹنے کیلئے اپنے طور پر اقدامات کرنے کیلئے کہا تھا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل پشاور نے مشیر تعلیم کو اس نوٹیفکیشن سے آگاہ کیا تھا۔
تازہ ترین