آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 18؍ صفر المظفّر 1441ھ 18؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسرائیل: عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری

اسرائیل،عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری


اسرائیل میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔

انتخابات میں پانچ  بار وزیراعظم رہنے والے بنجمن نیتن یاہو اور سابق آرمی چیف بینی گانتز مد مقابل ہیں۔

رواں سال کے دوران اسرائیل میں دوسری بار انتخابات ہو رہے ہیں، اس سے قبل پہلے مرحلے میں 9 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں نیتن یاہو کی قدامت پسند لیکوڈ پارٹی اور بینی گانتز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی 35، 35 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی تھیں۔

نتین یاہو کا اتحاد حکومت بنانے میں ناکام رہا تھا جس کے بعد پارلیمنٹ تحلیل اور دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان سامنے آیا۔

اس بار بھی نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی اور بینی گانتز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید