• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نہیں بچے گا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی (صباح نیوز/اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کو نقصان پہنچانا وفاق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے اگر سندھ کو نقصان ہوا تو وفاق بھی نہیں بچے گا۔

سندھ کو نقصان پہنچا تو وفاق بھی نہیں بچے گا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ


سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مسلسل آئین کی پامالی کررہے ہیں، دس ماہ سے قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، جی ڈی پی گروتھ تین فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے،30ٹریلین روپے کا قرض 40ٹریلین روپے ہوگیا، اس ملک کے عوام آپ کوآپ کی مرضی نہیں چلانے دیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے قرار داد پاکستان منظور کی تھی، سندھ کو نقصان پہنچے گا تو وفاق بھی نہیں بچے گا، اس صوبے کو نقصان پہنچانا وفاق کو نقصان پہنچانے کے برابر ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ کراچی کو گزشتہ 3ماہ کس طرح گندا کیا گیا، کچرے کے معاملے پر تین ماہ سیاست کی گئی، شہر کو صاف کرنے کی ذمہ داری ڈی ایم سیز کی تھی، بتائیں گے کہ اصل معاملہ کب اور کس نے شروع کیا۔

اسٹاف رپورٹرکے مطابق پیر کو سندھ اسمبلی میں آرٹیکل 149کے سندھ میں نفاذ کی تجویز کے خلاف پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی کی جانب سے ایوان میں پیش کردہ قرارداد پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی منتخب سندھ اسمبلی پر بری نگاہ ان لوگوں نے رکھی ہوئی ہے جنہیں صوبے کے عوام پہلے ہی دھتکار چکے ہیں، کوئی ہم سے ہمارا صوبائی دارالحکومت کیسے چھین سکتا ہے، پھر کہا جاتا ہے سپریم کورٹ جائیں گے۔

تازہ ترین