وزیر اعلیٰ سندھ کی نیب کراچی طلبی کی خبریں افواہ نکلیں، مراد علی شاہ نیب کراچی کے دفتر نہیں گئے۔
یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو نے سندھو دیش سے متعلق کوئی غلط بات نہیں کی، مراد علی شاہ
نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی سے جے آئی ٹی کا کوئی رکن کراچی نہیں پہنچا، جے آئی ٹی میں نیب سکھر کے ریٹائرڈ افسر فاروق میمن کو بطور کنسلٹنٹ بھاری معاوضے پر رکھا گیا ہے اور وہ کراچی میں ہی مقیم ہیں۔
نیب ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پہلے ہی نیب کو اپنے جوابات جمع کروا چکے ہیں جبکہ ان جوابات کو مزید تسلی بخش بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ کو طلب کیا جانا تھا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ اس سے قبل بھی کبھی نیب کراچی کے دفتر میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔