پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ این ایف سی کے مطابق جو سندھ کا حق بنتا ہے وہ نہیں مل رہاہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومتی اقدامات کو وفاق پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہے کہ سندھ میں گیس اور بجلی بند کردیں اور پورے ملک میں ملتی رہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ سندھ کے پانی کا حصہ بھی نہیں دیتے، یہ معاشی طورپر سندھ کےعوام کو ختم کررہےہیں تاکہ نہ فصل پیدا ہو نہ اسپتال چلے۔
بلاول زرداری نے کہا کہ نوٹی فکیشن واپس نہ لیے گئے تو وہ عوام کے ساتھ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے۔
چیرمین پی پی نے کہا کہ ون یونٹ قائم کرنے کی کوشش کی گئی تو پیپلز پارٹی دیوارکی طرح سامنے کھڑی ہوگیی۔