سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن نے 2019-20 کیلنڈر ایئر میں ہونے والی باکسنگ سرگرمیوں کا پروگرام جاری کر دیا۔
سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ کے مطابق باکسنگ کی یہ سرگرمیاں اگلے سال جون2020ء تک جاری رہیں گی۔ اس دوران سندھ کی ٹیم جولائی میں شہید ظاہر شاہ باکسنگ ٹورنامنٹ کے لیے بلوچستان، اکتوبر میں 33ویں نیشنل گیمز میں شرکت کے لیے پشاور جبکہ سندھ، بلوچستان سیریز کے لیے اکتوبر میں جائے گی۔
سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے صدر اصغر بلوچ کے مطابق دسمبر میں سمر کوچنگ کیمپ کراچی میں، سندھ قائد اعظم باکسنگ ٹورنامنٹ حیدر آباد، پہلی نیشنل یوتھ گرلز اینڈ بوائز ستمبر میں کراچی، سندھ ونٹر باکسنگ کوچنگ کیمپ دسمبر میں، سندھ اسکول بوائز اینڈ گرلز چیمپئن شپ جنوری، سندھ پہلی وومن باکسنگ چیمپئن شپ فروری میں کراچی، میرپور خاص میں سندھ پاکستان ڈے باکسنگ ٹورنامنٹ مارچ میں، اپریل میں سندھ باکسنگ جونیئرز چیمپئن شپ لاڑکانہ میں، مئی میں سندھ انٹر ڈویژنل باکسنگ چیمپیئن شپ سکھر میں جبکہ جون میں ایس بی اے سمر باکسنگ کوچنگ کیمپ کا انعقاد کراچی میں کیا جائے گا۔