• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائوڈ اسپیکر ،مجلس اور سبیل پر پابندی غیر قانونی عمل ہے،علامہ ناظر عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مراسم عزاداری کے خلاف ضابطہ اخلاق کو جواز بناکر لائوڈ اسپیکر ،مجلس عزاء اور سبیل امام حسینؑ پر پابندی غیر قانونی عمل ہے،اس طرح کے اقدامات سے عزاداری کو روکا نہیں جاسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش چورنگی پر ملت تشیع کی نمائندہ جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ ہم عزاداری کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ہٹا سکتے ہیں مجلس عزاء پر کاٹی جانے والی ایف آئی آر واپس نہیں لی گئی تو عنقریب پورے سندھ میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور اگر اس کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو اس کی تمام ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چہلم امام حسین سے پہلے ایم اے جناح روڈ کی مرمت کا کام مکمل کر لے، ملت جعفریہ کی تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چہلم امام حسینؑ کا مر کزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہی نکالا جائے گا، ہم نے ہر سطح پر یہ مطالبہ کیا ہے کہ عزاداری کو کنٹینرزکے درمیان سے نکال کر برپا کیا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،کنٹینر لگانے اور موبائل بند کرنے سے یہ تاثر جاتا ے کہ یہ سب جلوس عزا کی وجہ سےہورہا ہے۔
تازہ ترین