• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیسٹرفلامنٹ یارن پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی سمری منظور کرنے کی اطلاعات

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) سندھ بلوچستان زون کے چیئرمین محمد ثاقب گڈلک نے وزارت تجارت کی جانب سے درآمدی پولیسٹر فلامنٹ یارن پر دوبارہ ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ کرنے کی سمری منظور کرنے کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے کسی بھی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے اور وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور ای سی سی کمیٹی سے درخواست کی ہے کہ ایسی کسی بھی تجویز پر غور نہ کیا جائے اور درآمدی پولیسٹر فلامنٹ یارن پر دوبارہ ریگولیٹری ڈیوٹی نافذ نہ کی جائے جو کہ ملکی درآمدات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا بنیادی خام مال ہے جبکہ آرڈی کے نفاذ کی اطلاعات سے ویونگ اور نٹنگ سیکٹرز میں بھی شدید تحفظات پائے جارہے ہیں۔ پائما کی جانب سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ارسال کئے گئے خط میں درآمدی پولیسٹر فلامنٹ یارن پر دوبارہ آرڈی کے ممکنہ نفاذ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس قسم کے اقدامات وزیراعظم عمران خان کے ملکی صنعتوں کو عالمی سطح پر مسابقت کے قابل بنانے کی پالیسی کے بالکل منافی ہے ۔
تازہ ترین