• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں پروفیسر عطاء الرحمٰن ریسرچ سینٹر کا افتتاح 23 اکتوبر کو ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) اسلام آباد کے ماہرین تعلیم ، شیوخ الجامعہ اور سائنس دانوں نے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان کو چین میں انکےنام سے تحقیقی ادارے کے قیام پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جامعہ ہنان برائے چینی طب نے عوامی جمہوریہ چین کے صوبے ہنان کے دارالحکومت چانگشا میں اپنے مرکزی کیمپس میں ماہر تعلیم پروفیسر عطاء الرحمان کی تعلیمی، سائنسی اور تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ون بیلٹ اور ون روڈ ٹی سی ایم ریسرچ سنٹرقائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ سینٹر کی عظیم الشان افتتاحی تقریب 23اکتوبر 2019ء کو ایچ یو سی ایم میں پانچویں سالانہ بائیو ٹی سی ایم بین الاقوامی کانفرنس کے ساتھ منعقد ہو گی۔ یہ مرکز پروفیسر عطاء الرحمان کی روایتی دوائیوں کے شعبے میں سائنسی خدمات اور انکی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان سائنسی تعاون کو فروغ دینے کا ایک عاجز اعتراف ہے۔ پروفیسر وائے وانگ‘ پروفیسر وانگ جامعہ ہنان برائے چینی طب کے معزز فیورانگ سائنسدان ہیں۔ پروفیسر وانگ نے مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروفیسر عطاء الرحمان کا چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی رفاقت کے اعلیٰ اعزاز میں شمولیت کا جشن بھی ہے۔ ایچ یو سی ایم چین کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر جامعات میں سے ایک ہے جو بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی اور تحقیق کے معیار کیلئے پہچانی جاتی ہے۔ اس جامعہ میں غیرملکی طلباء کی ایک بڑی تعداد زیرتعلیم ہے، جس میں500 پاکستانی اسکالرز بھی شامل ہیں۔ پروفیسر عطاء الرحمان نے پی ایچ ڈی کی ڈگری نامیاتی کیمیاء میں جامعہ کیمبرج سے 1968ء میں حاصل کی۔ نامیاتی کیمیا کے متعدد شعبوں میں انکی کل 1232اشاعتیں ہیں جن میں 771تحقیقی اشاعتیں،45 بین الاقوامی پیٹنٹ،71 کتب ابواب اور342 کتابیں شامل ہیں جن میں سے بیشتر بڑے امریکی اور یورپی پریسوں نے شائع کی ہیں۔ پروفیسر عطاء الرحمان کیمیا کے آٹھ یورپی جریدوں کے مدیر اعلیٰ بھی ہیں۔
تازہ ترین