• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کا دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے نیب خیبر پختونخوا کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہیں بی آر ٹی، بلین ٹری ، مالم جبہ ریزارٹ خیبر پر تحقیقات،پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی جی نیب خیبرپختونخوا فیاض احمد قریشی نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب خیبرپختونخوا نے اکتوبر 2017ءسے اب تک 190 بدعنوانی کے ریفرنس احتساب عدالت پشاور میں دائر کئے جو کہ اس وقت زیر سماعت ہیں۔ ڈی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ نیب کے پی نے 179 میں 25 میگا کرپشن مقدمات نیب خیبرپختونخوا کے دائرہ اختیار میں آتے تھے جن کو ہم نے منطقی انجام تک پہنچانے کے علاوہ ان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔ اس کے علاوہ نیب خیبرپختونخوا نے گزشتہ 22 ماہ میں 0.5 ارب روپے قوم کے لوٹے ہوئے بدعنوان عناصر سے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے۔
تازہ ترین