• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ ایتھنز میں ’’کرفیوکلاک‘‘نصب کردی گئی

ایتھنز (مرزا رفاقت حسین) یونان کے درالحکومت ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے میںمقبوضہ کشمیر ’’کرفیو کلاک‘‘ نصب کر دی گئی ہے۔ یونان میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کشمیر کرفیو کلاک نصب کریں۔ خاص طور پر جن لوگوں کی دکانیں یا ریسٹورنٹ ہیں وہاں پر یہ آگاہی آسانی سے پھیلائی جا سکتی ہے۔ چونکہ یونان کے درالحکومت ایتھنز کے مرکز میں پاکستانی تاجروں کی دوکانیں اور ریسٹورنٹس کافی تعداد میں موجود ہیں اور وہاں سے بہت سارے سیاحوں کا گزر ہوتا ہے جو دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوتے ہیں ۔ان تک کشمیر میں کرفیو کا پیغام دینے میں یہ بہت موثر ثابت ہوسکتا ہے پاکستان کے قائم مقام سفیر یاور عباس نے تمام تاجر برادری سے اپنے کاروباری مراکز پہ یہ کرفیو کلاک لگانے کی درخواست کی ہے ۔اس سے پہلے بھی یونان میں پاکستانی کمیونٹی 15 اگست کو بھارتی سفارت خانے کے باہر بھر پور احتجاج کر چکی ہےجس کے باعث بھارتی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب میں بہت سارے مہمانوں نے آنے سے گریز کیا تھا۔
تازہ ترین