• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سبزیاں، پھل بھی مہنگے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے لگام اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں، مرغی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز زندہ مرغی کی سرکاری قیمت فروخت 210روپے فی کلو تھی جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں دکاندار220سے بھی زائد نرخ وصول کرتے رہے۔ ان حالات میں تبدیلی کا ساتھ دینے والوں نے بھی چپ کا روزہ توڑ کر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ دودھ، دہی، سبزی فروٹ، گوشت، مرغی اور دیگر بنیادی اشیاء فروخت کرنے والے دکاندار من مانیاں کرتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ شہر بھر میں ناقص اور مضر صحت چیزیں بھی سرعام فروخت کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے دکانداروں کو روزانہ دس روپے میں فروخت کی جانیوالی سرکاری ریٹ لسٹ اور بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ ماسوائے انڈے اور مرغی کے سبزیوں اور فروٹ کے نرخوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ شہریوں کے مطابق شکایت کیلئے سرکاری ریٹ لسٹ پر جو فون نمبردرج ہیں انہیں کوئی اٹینڈ ہی نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ریٹ لسٹ جاری کرنیوالے ہمیں وہ جگہ بتا دیں جہاں ان قیمتوں پر یہ اشیاء ملتی ہیں۔
تازہ ترین