• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

848 اسامیاں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کےسپرد

لاہور(جنرل رپورٹر )سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کو 848 اسامیوں کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔،اس سلسلے میں مختلف شعبوں کے گریڈ 1سے لے کر20تک ملازمین و افسران کا تمام تر انتظامی کنٹرول پی آئی این ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے پاس ہوگا اور وہی ان کی تنخواہوں، چھٹیوں اور دیگر معاملات کے ذمہ دار ہوں گے۔
تازہ ترین