• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی اور ہائی نون لیبارٹریز کے زیراہتمام خصوصی سیمینار آج ہوگا

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ)میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز ) اور ہائی نون لیبارٹریز کے زیراہتمام خصوصی سیمینار بعنوان دمہ،سی او پی ڈی اور الرجی کے مریضوں کے لئے پاکستان کی پہلی ریسپائریٹری ہیلپ لائن کے افتتاح کا انعقاد آج 18ستمبربروزبدھ بوقت دوپہر 1:30بجے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں کیا جا رہا ہے ۔ماہرین کے پینل میںمیجر جنرل (ر) ڈاکٹر اسلم خان(پروفیسر آف میڈیسن، ایڈوائزرپلمانالوجی و کریٹیکل کیئر میڈیسن بحریہ ہسپتال،فارمر ہیڈ آف میڈیسن ڈیپارٹمنٹ آرمی میڈیکل کالج)،میجر جنرل(ر) جواد خلیق انصاری(ڈائریکٹرآف فائونڈیشن یونیورسٹی و پرنسپل اینڈڈین فائونڈیشن میڈیکل کالج)،ڈاکٹر نغمان بشیر (میڈیکل و چیسٹ سپیشلسٹ)،ڈاکٹر محمد اجمل (ہیڈ آف ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ ہولی فیملی ہسپتال) ، ڈاکٹر اظفر عباس حیدری(کمرشل ڈائریکٹر ہائی نون لیبارٹریز لمیٹڈ)، قیصر جنجو عہ(ہیڈ آف سٹرٹیجک بزنس، ہائی نون لیبارٹریز لمٹیڈ) شامل ہوں گے جبکہ میزبان و اہتمام واصف ناگی( تمغہ برائے حسن کارکردگی،سینئر ایڈیٹر ہیلتھ، ایجوکیشن،کرنٹ افیئرز و چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ہوں گے۔
تازہ ترین