کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلیلی چیک پوسٹ پر کسٹم حکام نے غیرملکی سامان قبضے میں لے لیاکسٹم ذرائع کے مطابق کلکٹر کسٹم افتخار احمد کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چمن کے راستے غیر ملکی سامان کوئٹہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ایڈیشنل کلکٹر سپر ٹینڈنٹ سید سلیم شا ہ آغا ،انچارج کسٹم بلیلی چیک پوسٹ شہزادہ عامر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گزشتہ روز چیکنگ کے دوران گاڑیوں سے ٹائر،سگریٹ،سپیر پارٹس سمرسیبل،گاڑیوں کے اسپرے اور دیگر سامان برآمد کرکے قبضے میں لے لیا سامان کی مالیت 30لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔