ملتان (سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر پاکستان ریلوےظفر اللہ کلوڑریلوے ڈویژن ملتان کی 2 روزہ سالانہ انسپکشنآج سے شروع کریں گے،شیڈول کے مطابق وہ آج شاہین آباد سے شورکوٹ اور خانیوال جبکہ کل لودھراں سے وایا کاڈ لائن جہانیاں،قطب پور،دنیا پور سے ساہیوال تک ریلوے سسٹم کا مکمل معائنہ کریں گے،بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس ریلوے امیر محمد داود پوتا متعلقہ ڈویژنل افسران کے ہمراہ شاہین آباد پہنچ گئے ہیں ،وہ انسپکشن میں ایف جی آئی آر کے ہمراہ ہوں گے ۔