• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کےپہلے کانووکیشن کی تیاریاں شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ،بتایا گیا ہے کہ نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی کے پہلے بیج کی ڈگریوں پرگورنر پنجاب نےدستخط کرتے ہوئےیونیورسٹی انتظامیہ کو کانووکیشن کرانے کی ہدایت کی ہے، دریں اثنا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز نے کہا کہ ہم نے ایک مشکل مرحلہ حل کرلیا ہے تمام والدین کو مبارک ہوجن کے بچوں نے اپنی ڈگریاں مکمل کیں جبکہ گورنر پنجاب نے بھی کانووکیشن میں شرکت کی یقین دہانی کرائی، پہلا کانووکیشن جلد منعقد کیا جائے گا۔
تازہ ترین