• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر پر قاتلانہ حملہ

شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تاہم وہ محفوظ رہے ۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کا ایم پی اے بنا بغیر ڈگری کا ڈاکٹر

ڈی پی او شفیع اللّٰہ گنڈا پور کے مطابق تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اقبال وزیر پر حملہ کیا گیا ہے، حملے میں تحریک انصاف کے رکن محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کا پہلا سال

ڈی پی او کے مطابق ا قبال وزیر کی گاڑی کو اسنائپرگن سے نشانہ بنایا گیا ، تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی کے 111 ایم پی اے محمد اقبال وزیر فاتحہ خوانی سے واپس آرہے تھے کہ تحصیل اسپین وام کے علاقے ابا خیل میں ان پر حملہ ہوا ۔

تازہ ترین