سکھر(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رمیش لعل نے سندھ میں بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے انہیں وہ لوٹی ہوئی دولت واپس دینا ہوگی کیونکہ اب عمران خان کی حکومت ہے، کرپشن کے الزام میں بڑے بڑے لوگ جیلوں میں ہیں اور کوئی بھی کرپٹ شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔ عوام چاہتی ہے کہ ملکی دولت لوٹنے والوں سے حساب لیا جائے۔ وہ روہڑی میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ رمیش لعل نے کہا کہ جن جن افراد نے ملک کو لوٹا ہے انہیں وہ واپس دینا ہوگا۔