آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار20؍ صفرالمظفر 1441ھ 20؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جی ڈی اے، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اتحاد حقوق چھیننے کیلئے بنا: بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اتحاد عوام کے حقوق چھیننے کے لیے بنایا گیا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ نا انصافی کر رہا ہے، صوبوں کا حق کھا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، یہ سندھ حکومت کو گرانے کی ایک سال سے ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کراچی کے 3 اسپتال نہیں چلا سکتے، کے فور کے لیے پیسہ کیا دیں گے، ہم اس کٹھ پتلی حکومت کے ظلم برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں، مگر سر نہیں جھکائیں گے۔

چیئرمین پی پی پی نے وفاقی حکومت سے مخاطب ہو کر کہا کہ جتنا ظلم کرنا ہے کر لو، جسے گرفتار کرنا ہے کر لو، ہم اپنے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خود مختاری اور ملک کو متفقہ آئین دیا۔

بلاول کا کہنا ہے کہ عوام دشمن قوتوں کو قائدِ عوام کے کارنامے برداشت نہ ہو سکے، بھٹو کو جیل میں ڈال دیا لیکن وہ اصولوں پر قائم رہے۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے کر شہید کر دیا گیا اور بی بی کو سکھر جیل میں ڈالا گیا، ان کے 2 بھائی بھی شہید کیے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو عوام کی امید اور غریب کی آواز تھیں، وہ آخری دم تک دہشت گردوں کا مقابلہ کرتی رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا، پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ جیسے انقلابی اقدامات کیے۔

یہ بھی پڑھیئے: بلاول کیلئے حیدر آباد پریس کلب کی تاحیات رکنیت

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ آج بھی وفاق خطرے میں ہے، غیر جمہوری قوتوں کو 1973ء کا آئین برداشت نہیں ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید