• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’والد حاملہ ماں پر تشدد کیا کرتے تھے‘

معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کے والد بہت ظالم تھے، وہ اُن کی ماں پر تشدد کرتے تھے یہاں تک کہ جب وہ حاملہ تھیں تب بھی انہوں نے تشدد جاری رکھا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فضا علی نے بتایا کہ میرے والد کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کیوں کہ میں اکثر کہہ دیا کرتی تھی کہ میرے والد میرے بچن میں ہی انتقال کر گئے تھے لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے خود بھی نہیں معلوم کہ وہ زندہ ہیں یا مر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پولیس اہلکار کا بیوی پر تشدد، ٹانگ توڑ دی

فضا علی نے بتایا کہ میرے والد بہت ظالم تھےوہ والدہ پر بہت تشدد کیا کرتے تھے ایک دفعہ انہوں نے امی کو اتنی بری طرح سے مارا کہ ان کے دانت ٹوٹ گئے تھے، والدہ کے منہ سے خون بہنے لگا یہاں تک کہ فرش پر خون ہی خون ہوگیا تھا پھر ہمارے ایک پڑوسی انہیں اسپتال لے کر گئے۔

مشہور درامہ سیریل مہندی کی اداکارہ نے بتایا کہ میرے والد کوئی کام نہیں کرتے تھے، وہ اپنی ذمہ داریوں سے بھاگتے تھے، انہوں نے کبھی ہمارے لیے کچھ نہیں کیا سوائے ہمیں پیدا کرنے کے جبکہ میری والدہ کا تعلق ایک امیر گھرانے سے تھا اس لیے کبھی نانا نے بھی والد کو کوئی کام کرنے کو نہیں کہا جس کی وجہ سے وہ ایسے ہوگئے۔

میرے والد ہر وقت والدہ سے پیسے مانگتے تھے اور اگر کبھی وہ نہیں دیتیں تو وہ انہیں مارتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: شوہر کا بیوی پر تشدد، ناک اور سر کے بال کاٹ دیے

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے اسکول میں دوسرے بچوں کو دیکھ کر حسدہوتا تھا کیونکہ اُن کے والد انہیں اسکول لینے آتے تھے، اُن کا خیال رکھتے تھے جبکہ میرے والد مجھے کبھی اسکول  لینے نہیں آئے، اسی لیے میں نے کبھی اسکول میں دوست نہیں بنائے۔

انٹرویوکے اختتام میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے والد کو اُن سب زیادتیوں کے لیے معاف کردیا جو انہوں نے ہمارے اور میری والدہ کے ساتھ کیں، اس لیے نہیں کہ وہ میرے والد ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ میری ماں کے شوہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے والد کبھی یاد نہیں آتے کیوں کہ انہوں نے جو کچھ ہمارے ساتھ کیا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

تازہ ترین