• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، پولیس اہلکار کا بیوی پر تشدد، ٹانگ توڑ دی

شیخوپورہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ایک ٹانگ توڑ دی جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: شیخوپورہ: معمولی جھگڑے پر نوجوان کو جلا دیا گیا

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے قادر آباد کے رہائشی پولیس ملازم شاہد حیات نے جھگڑا ہونے پر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ٹانگ توڑ دی اور اُسے اسپتال چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے: شیخوپورہ: لاپتہ کمسن بہن بھائی قتل، 3 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو واقعہ کے بارے میں بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔

ڈی پی او شیخوپورہ غازی صلاح الدین نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر نوٹس لے لیا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

مقامی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین