• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹیں جمعہ سے دستیاب ہونگی

­

پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس ماہ کی 27 تاریخ سے شروع ہونے والی ایک روزہ انٹرنیشنل میچز اور ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے، ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ 20 ستمبر سے شروع ہوگی۔ ٹکٹیں 21 ستمبر سے ٹی سی ایس کے مخصوص مراکز میں بھی دستیاب ہوں گی۔

کرکٹ شائقین یہ ٹکٹ آن لائن  www.yayvo.com سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ جبکہ ٹی سی ایس کے منتخب آؤٹ لیٹس سے بھی اگلے روز یعنی 21 ستمبر سے خرید سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی میں ہونے والے 27 اور 29ستمبر اور 2 اکتوبر کے ایک روزہ میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں وہی برقرار رکھیں ہیں جو کہ پی ایس ایل 2019ء کے میچز کے لیے مقرر کی گئی تھیں، جو کہ پانچ سو روپے سے تین ہزار روپے تک ہونگے۔

اقبال قاسم، نسیم الغنی، وسیم باری، محمد برادرز اور انتخاب عالم انکلوژرز کی ٹکٹوں کی قیمتیں پانچ سو روپے برقرار رکھی گئی ہیں۔

آصف اقبال، وقار حسن اور ماجد خان انکلوژرز کی ٹکٹیں ایک ہزار روپے، قائد، وسیم اکرم، عمران خان اور ظہیر عباس کے ٹکٹس دو ہزارروپے، جبکہ حنیف محمد، جاوید میانداد اور فضل محمود انکلوژرز کی ٹکٹیں تین ہزارروپے میں دستیاب ہونگی۔

ماضی کی طرح کوئی بھی کرکٹ فین زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس اپنے شناختی کارڈ دکھا کر خرید سکتا ہے۔

تازہ ترین