• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار نے یشونت سنہا کو سری نگر سے زبردستی نئی دہلی بھیج دیا

مقبوضہ کشمیر میں جابرانہ اقدامات پر بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رہنما یشونت سنہا کو بھی سری نگر ایئرپورٹ سے واپس نئی دہلی بھیج دیا گیا۔

نریندر مودی سرکار پر مقبوضہ کشمیر سے حقائق سامنے آنے کا خوف سوار ہوگیا ہے، سیاسی رہنما یشونت سنہا کو سری نگر ایئر پورٹ پر ہی روک لیا۔

بی جے پی کے سابق رہنما 5 گھنٹے تک سری نگر ایئر پورٹ پر موجود رہے، جس کے بعد اُنہیں زبردستی نئی دہلی بھیج دیا گیا۔

یشونت سنہا نے بھارتی حکومت کے اقدام پر طنز کے تیر برسادیے اور کہا کہ سری نگرمیں معمولات کی بحالی کا جشن منانے آیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی انتظامیہ نے مجھے ہی وادی کےامن کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

تازہ ترین