• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کے پلاٹ پر تھانہ، عدالت نے پولیس حکام سے تفصیلات طلب کر لیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو شہری کی اراضی پر تھانہ بہادر آباد قائم کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عارف کے وکیل نے موقف دیا کہ پولیس نے میری اراضی پر بہادر آباد تھانہ قائم کیا۔ عدالت متعدد بار تھانہ ختم کرنے کی ہدایت دے چکی مگر عمل نہیں ہو رہا۔ وکیل کے ایم سی عذرا مقیم ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ مذکورہ جگہ کی حیثیت رفاہی پلاٹ کی ہے اور کے ایم سی کی ملکیت ہے۔ عدالت نے پولیس حکام سے تھانہ قائم کرنے سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

تازہ ترین