راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات برائے سال2019-20کیلئے میاں پرویز اسلم گروپ کے صبور ملک بلا مقابلہ صدر، نوشیروان خلیل خان سینئر نائب صدر اور محمد حمزہ سروش نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ فضل الرحمان ملک، ظہوراحمد ملک اور محمد حفیظ احمد پر مشتمل 3رکنی الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق تینوں عہدوں کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرانے کے آخری روز تین امیدواروں کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پر انہیں بلامقابلہ منتخب قرار دے دیا گیاقبل ازیں مجلسِ عاملہ کی پانچ کارپوریٹ نشستوں پر محمد امتیاز چوہدری، شہزاد احمد ملک، عثمان اشرف،عبدالباسط ملک اور افضال سعید بٹ جبکہ پانچ ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں پر محمد عالم چغتائی، شاہد رضا بھٹی، ملک جمشید احمد، نوشیرواں خلیل خان اور شاہریز اشرف ملک بلا مقابلہ منتخب ہو ئےخواتین کی نشستوں پر فلک انجم اور آمنہ حمید بلا مقابلہ منتخب ہوئیں اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدرملک شاہد سلیم، سینئر نائب صدرمحمد بدر ہارون، نائب صدر محمد فیاض قریشی اور گروپ لیڈرز سہیل الطاف اور ایس ایم نسیم سابق صدور نجم ریحان، ڈاکٹر حسن سروش، عبدالروف چوہدری، اسد مشہدی، زاہد لطیف خان اور انجمن تاجران کی نمائندہ تنظیموں کے عہدے داروں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباددی۔