• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ سیاسی عمل کیخلاف سازشوں کا سلسلہ جاری ہے‘بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہےکہ 22 ستمبر کو ہاکی گرائونڈ میں ہونے والے جلسے میں بی ایس او کے تمام زونز بھرپور شرکت کرینگے، تمام نوجوان بھرپور انداز میں شرکت کرکے شہداء کو خراج تحسین پیش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حوالے سے نام نہاد جمہوری دور ہو یا آمرانہ قوم کو صرف مظالم کا نشانہ بنا کر استحصالی حربوں کو تقویت دی گئی، سیاسی رہنمائوں کی ٹارگٹ کلنگ سیاسی قدغن اور بلوچ سیاسی عمل کو کمزور کرنے کے لئے ہے۔ نواب امان اللہ زہری جیسی عظیم شخصیت کو شہید کرکے بلوچ سیاسی جدوجہد کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی نواب میر امان اللہ زہری کی فکر کو جدوجہد کا حصہ بنا کر بی ایس او انکی سیاسی سوچ کو تقویت دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں سیاسی عمل پر قدغن لگانے کا مقصد مستقبل میں کیڈر سازی کا راستہ روک کر صرف خوشامدی لوگوں کے ذریعے عوام کا استحصال کرنا ہے ہر دور میں بلوچ سیاسی عمل کے خلاف مختلف سازشوں کا سلسلہ جاری رہا کبھی قوم قبائل کے نام پر تقسیم کرکے غیر سیاسی قوتوں کے لئے راہ ہموار کی گئی تو کبھی جذباتی سیاست اور نعروں کے ذریعے سیاسی عمل کو کمزور کیا گیا اب براہ راست پابندی بھی انہی سازشوں کا حصہ ہے ۔
تازہ ترین